Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

ورلڈکپ سے قبل سری لنکن ٹیم کے لیے بڑا دھچکا

ورلڈکپ سے قبل سری لنکا کیلئے بڑا سیٹ بیک ہونے والا ہے کیوں کہ امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ داشن شناکا ٹیم کی قیادت سے دستبردار ہوجائیں گے۔ 

ایشیا کپ کے فائنل میں بھارت کے ہاتھوں بدترین شکست کے بعد خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے کہ سری لنکا کے کپتان داشن شناکا ٹیم کی قیادت چھوڑ دیں گے۔

خیال رہے کہ دفاعی چیمپئن سری لنکا کولمبو میں ہونے والے ایشیا کپ کے فائنل میں اپنے ہوم گراؤڈ کے سامنے صرف 50 رنز پر ڈھیر ہوگئی تھی اور بھارت مطلوبہ ہدف بغیر کسی نقصان کے 6.1 اوور میں پورا کرکے سری لنکا کو تاریخ کی بدترین شکست سے دوچار کیا تھا۔

میچ کے بعد پریس کانفرنس کے دوران سری لنکن کپتان نے تماشائیوں سے معذرت کرتے ہوئے کہا تھا کہ ہم شرمندہ ہیں کہ آپ لوگوں کو مایوس کیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اگلے ماہ 5 اکتوبر سے شروع ہونے والے ورلڈکپ سے قبل داشن شناکا کی جانب سے سری لنکن ٹیم کی کپتانی چھوڑنے جانے کا امکان ہے اور اس کا باقاعدہ اعلان سری لنکن کرکٹ بورڈ کرے گا۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version