قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم سوشل میڈیا پر پھیلائی جانے والی جعلی خبروں پر رد عمل جاری کردیا۔
سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر شیئر کی جانے والی ٹوئٹ میں وسیم اکرم نے ایشیا کپ کے بعد قومی ٹیم سے متعلق تمام بے بنیاد خبروں پر یقین نہ کرنے کی تجویز دی۔
People need to stop thinking everything on social media is true. The bad is always easier to believe than the good. Fake news, in our part of the world, ignites unnecessary controversies, sparks hate and toughens the rift between us something that both countries do not need any…
— Wasim Akram (@wasimakramlive) September 19, 2023
وسیم اکرم کا کہنا تھا کہ سوشل میڈیا پر ہر چیز کو سچ نہیں سمجھنا چاہیے، اچھائی کی نسبت برائی پر یقین کرنا ہمیشہ آسان ہوتا ہے جب کہ ہمارے ہاں جعلی خبریں غیر ضروری تنازعات کو جنم دیتی ہیں جس سے نفرت پیدا ہوتی ہے اور ہمارے درمیان دراڑیں مزید بڑھ جاتی ہیں۔


















