بالی وڈ کی نامور اداکارہ کرینہ کپور خان آج اپنی 43 ویں سالگرہ منا رہی ہیں۔
43 ویں سالگرہ کے موقع پر اداکارہ عالیہ بھٹ نے اداکارہ کرینہ کپور کو سالگرہ کی مبارک باد پیش کر دی۔
اداکارہ عالیہ بھٹ نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری پر اداکارہ کرینہ کپور کے ہمراہ ایک تصویر پوسٹ کی جس میں انہوں نے سالگرہ مبار بیبو بھی لکھا ساتھ ہی اداکارہ کے لیے نیک خوائشات کا ظہار بھی کیا۔
یہ ہی نہیں اس کے علاوہ کرینہ کی 43 ویں سالگرہ کے موقع پر اداکار سیف علی خان کی بہن اداکارہ سوہا نے اپنے انسٹاگرام پر اداکارہ کرینہ کی فیملی کی تصویر پوسٹ کی ساتھ ہی پیار بھرا پیغام بھی لکھا۔
واضح رہے کرینہ کپور خان، جنہیں اکثربالی ووڈ کی کوئین کہا جاتا ہے، نے گزشتہ دو دہائیوں میں بھارتی فلم انڈسٹری پراپنی پرفارمنس سے اہم مقام حاصل کیا۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
