Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

تعلیم کے سوا ترقی کا کوئی راستہ نہیں ہے، نگران وزیر تعلیم

نگران وزیر تعلیم نے کہا ہے کہ تعلیم کے سوا ترقی کا کوئی راستہ نہیں ہے۔

تفصیلات کے مطابق نگران وفاقی وزیر تعلیم مدد علی سندھی نے قومی نصاب کونسل سیکریٹریٹ کے دورے کے موقع پر پریس کانفرنس کرتےہوئے کہا کہ پورے ملک میں ایک نصاب پڑھانے کے حوالے سے جائزہ لیا جارہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ تعلیم کے سوا ترقی کا کوئی راستہ نہیں ہے، 80 فیصد بچے سرکاری اسکولوں میں پڑھتے ہیں پر اسکولوں کی حالت زار بہتر نہیں کی جاسکی ۔

مدد علی سندھی کا کہنا تھا کہ اسلام آباد کے کئی اسکولوں کے اچانک دورے کئے ہیں، سرکاری اسکولوں میں مزید کام کرنے کی ضرورت ہے۔

نگران وزیر تعلیم نے یہ بھی کہا کہ ایچ ای سی کی طرف سے پی ایچ ڈی کی ڈگریوں کے اجراء پر کوئی چیک اینڈ بیلنس نہیں ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ملک میں تعلیم کا نظام خراب ہے اور اس کو بدلنے کی ضرورت ہے جبکہ ہم طلبا کے مسائل کو حل کریں گے۔

نگران وفاقی وزیر تعلیم مدد علی سندھی کا مزید کہنا تھا کہ قومی نصاب کونسل کے مسودے پر تمام صوبوں کا اتفاق ہے اور آٹھویں جماعت تک نیا نصاب لاگو ہوگا،ہمیں اپنے تعلیمی نظام کو بدلنا ہوگا۔

 

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں۔

ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں۔

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں۔

متعلقہ خبریں