Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

سانحہ جڑانوالہ؛ جوڈیشل کمیشن کےقیام کافیصلہ نہ کرنے پرچیف سیکرٹری پنجاب طلب

سانحہ جڑانوالہ کے معاملے پر عدالت نے جوڈیشل کمیشن کےقیام کافیصلہ نہ کرنے پر چیف سیکرٹری پنجاب کو ذاتی حیثیت میں طلب کرلیا۔

لاہور ہائیکورٹ میں جڑانوالہ سانحہ میں جوڈیشل کمیشن کے قیام کی درخواست پر سماعت ہوئی، سماعت کے دوران عدالت نے جوڈیشل کمیشن کےقیام کافیصلہ نہ کرنے پر چیف سیکرٹری پنجاب کو ذاتی حیثیت میں طلب کرلیا۔

عدالت نے جوڈیشل کمیشن کا فیصلہ کرنے کےئے حکومت پنجاب کو آخری موقع دیتے ہوئے حکم دیا کہ گر 25ستمبر صبح دس بجے تک فیصلہ نہیں ہوتا تو چیف سیکرٹری ذاتی حیثیت میں عدالت پیش ہوں۔

اسسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل ستار ساحل عدالت ہیش ہوئے اورعدالت کو بتایا کہ سانحہ سے متعلق انکوائری کمیٹی کی رپورٹ تیار ہوچکی۔ وزیراعلی پنجاب بیرون ملک ہیں وطن واپس آتے ہی انکوائری کمیٹی کی رپورٹ کاجائزہ لیں گے۔

جسٹس عاصم حفیظ نے بشپ آزاد مارشل سربراہ چرچ اف پاکستان کی درخواست پر سماعت کی۔

وکیل درخواست گزار نے مؤقف اپنایا کہ سانحہ جڑانوالہ میں اقلیتوں کے بنیادی آئینی حقوق متاثر ہوئے، تحقیقات کیلئےاختیار کیا گیا طریقہ کارسست روی کا شکار ہے، حکومت پنجاب کی جانب سے تحقیقات غیر قانونی اور غیر ذمہ دارانہ کی جارہی ہیں۔ موجودہ طریقہ کار سے کرسچئیین کمیونٹی کو انصاف کی توقع نہیں۔

بشپ آزاد مارشل سربراہ چرچ اف پاکستان نےاستدعا کی کہ عدالت بروقت اور فوری انصاف کیلئے جوڈیشل کمیشن کی تشکیل کا حکم دے۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں۔

ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں۔

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version