عدالتِ عالیہ نے بشری بی بی کی ایف آئی اے طلبی کا سمن معطل کرنے کا تحریری حکم نامہ جاری کردیا۔
اسلام آباد ہائیکورٹ نے ایف آئی اے اور پولیس کو نوٹس جاری کر کے جواب طلب کر لیا جبکہ ایف آئی اے اور پولیس کے متعلقہ افسران 27 ستمبر کو ذاتی حیثیت میں عدالت طلب کیا۔
بشریٰ بی بی کی ایف آئی اے طلبی
ایف آئی اے اور پولیس کو نوٹس، 27 ستمبر کو افسران ذاتی حیثیت میں طلب
براہ راست دیکھیں:https://t.co/kGi5LWBrA5#BOLNews #BushraBibi pic.twitter.com/p9YZFPtWAX— BOL Network (@BOLNETWORK) September 23, 2023
اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس بابر ستار نے تحریری حکمنامہ جاری کیا جس میں انھوں نے لکھا کہ ایف آئی اے نے بشری بی بی کو وائس ریکارڈنگ کا سیمپل دینے کیلئے طلب کیا۔
اسلام آباد ہائی کورٹ نے حکمنامہ میں کہا کہ وکیل کے مطابق بشری بی بی کی طلبی کا آرڈر آئینی حقوق کی خلاف ورزی ہے۔
وکیل درخواست گزارکا کہنا تھا کہ ملزم کو کسی معاملے میں وائس ریکارڈنگ کے آرڈر کی کوئی قانونی بنیاد نہیں۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں۔
ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں۔
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں۔
