Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

بشری بی بی کی ایف آئی اے طلبی کا سمن معطل کرنے کا تحریری حکم نامہ جاری

عدالتِ عالیہ نے بشری بی بی کی ایف آئی اے طلبی کا سمن معطل کرنے کا تحریری حکم نامہ جاری کردیا۔

اسلام آباد ہائیکورٹ نے ایف آئی اے اور پولیس کو نوٹس جاری کر کے جواب طلب کر لیا جبکہ ایف آئی اے اور پولیس کے متعلقہ افسران 27 ستمبر کو ذاتی حیثیت میں عدالت طلب کیا۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس بابر ستار نے تحریری حکمنامہ جاری کیا جس میں انھوں نے لکھا کہ ایف آئی اے نے بشری بی بی کو وائس ریکارڈنگ کا سیمپل دینے کیلئے طلب کیا۔

اسلام آباد ہائی کورٹ نے حکمنامہ میں کہا کہ وکیل کے مطابق بشری بی بی کی طلبی کا آرڈر آئینی حقوق کی خلاف ورزی ہے۔

وکیل درخواست گزارکا کہنا تھا کہ ملزم کو کسی معاملے میں وائس ریکارڈنگ کے آرڈر کی کوئی قانونی بنیاد نہیں۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں۔

ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں۔

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version