Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

عالیہ کا رنبیر کی سالگرہ پر محبت بھرا پیغام

بالی وڈ اداکارہ عالیہ بھٹ نے اپنے شوہررنبیر کپور کی سالگرہ کے موقع پر محبت بھرا پیغام شئیر کر دیا۔

اداکارہ ٍعالیہ بھٹ نے اداکار رنبیر کی سالگرہ کے موقع پر انسٹاگرام پر ایک پوسٹ شئیر کی ہے۔

اداکارہ عالیہ بھٹ نے اپنے شوہر رنبیر کپور کو 41 ویں سالگرہ پر محبت بھرے پیغام سے اس دن کی مبار باد دی۔

انسٹاگرام پر اداکارہ کی جانب سے شئیر کی جانے والی پوسٹ میں اداکارہ نے  رنبیر کو بہترین دوست قرار دیا۔

انسٹاگرام پر پوسٹ کی جانے والی تصویر ایک دھندلی ہے جبکہ ایک تصویر میں عالیہ اور رنبیر کو ایک دوسرے کو پکڑے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

اداکارہ عالیہ کی جانب سے پوسٹ کی جانے والی اس تصویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ دونوں  بیس بال میچ دیکھنے میں مصروف ہیں۔

اس تصویر میں اداکارہ عالیہ کو سفید ٹی شرٹ جبکہ اداکار رنبیر کو نیلی شرٹ پہنے دیکھا جا سکتا ہے۔

اس کے علاوہ اداکار رنبیر کی والدہ نیتو کپور نے بھی اپنے بیٹے رنبیر کپور کی 41 ویں سالگرہ پر نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے مبارک باد پیش کی۔

  اداکارہ عالیہ کی اس پوسٹ پر بالی وڈ کی اداکارہ بپاشا باسو نے کمنٹ کرتے ہوئے لکھا کہ ’’ہیپی برتھ ڈے رنبیر‘‘۔

جبکہ  سوفی چودھری نے بھی اداکار رنبیر کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

 پی وی سندھو نے بھی ہیپی برتھ ڈے رنبیر لکھا۔ جبکہ ردھیما کپور ساہنی نے ریڈ ہارٹ ایموجی پوسٹ کیا۔

 اس کے علاوہ اداکارہ گوہر خان نے کمنٹ کرتے ہوئے لکھا کہ ہیپی برتھ ڈے رنبیرجبکہ اداکارہ زویا اختر نے مسکراتے چہرے کا ایموجی پوسٹ کیا۔

 اداکار رنبیر کے لیے زیادہ خوشی کی بات اس لیے ہے کہ اس ہی دن ان کی آنے والی فلم اینیمل کا ٹیزر بھی ریلیز کیا گیا ہے۔

فلم اینیمل میں بالی وڈ کے معروف اداکار انیل کپور، رشمیکا مندنا اور بوبی دیول بھی ہیں۔

سندیپ ریڈی وانگا کے زیر ہدایت میں بننے والی بالی وڈ کی فلم اینیمل اس سال یکم دسمبر کو پانچ زبانوں  ہندی، تیلگو، تمل، کنڑ اور ملیالم میں ریلیز کی جائے گی۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں

Exit mobile version