Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

ہم عام آدمی کی مشکلات کو پہلی ترجیح پر رکھنا چاہتے ہیں، راناثناءاللہ

مسلم لیگ ن کے رہنما راناثناءاللہ نے کہا ہے کہ ہم عام آدمی کی مشکلات کو پہلی ترجیح پر رکھنا چاہتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما راناثناءاللہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایک اجلاس میں بات کرنے اور دوسرےمیں نہ دہرانےکا مطلب بیانیہ تبدیلی نہیں، نوازشریف نے پنجاب میں پارٹی کیساتھ گفتگو کی تھی جسے میڈیا نےکہا بیانیہ ہے۔

راناثناءاللہ نے کہا کہ نوازشریف نے ملکی صورتحال پر گفتگو کی تھی جس میں دوتین نام بھی آگئےتھے، تاثر دیا جارہا ہےکہ اب ہم جب بھی بات کرینگے دو تین نام ضرور لیں گے۔

مسلم لیگ ن کے رہنما نے یہ بھی کہا کہ بیانیے اور منشور سےمتعلق ہماری پارٹی کام کررہی ہے، نوازشریف پارٹی منشور اور بیانیےکا اعلان21 اکتوبر کو ہی کریں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ شہبازشریف کوئی پیغام لےکر نوازشریف سے ملاقات کرنے نہیں گئےتھے، یہ تاثر بھی غلط ہےکہ شہبازشریف نوازشریف کو سمجھانے کیلئے لندن گئے تھے۔

راناثناءاللہ نے کہا کہ پارٹی منشور، سلوگن اور بیانیے سےمتعلق بات چیت کی جارہی ہے جبکہ نوازشریف نے پنجاب کے اجلاس میں رسمی گفتگو کی ہےجسے بیانیہ کہا جارہا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ کچھ قانونی مسائل اور سپریم کورٹ کا فیصلہ آیا تھا جس پر شہبازشریف بات کرنے گئے تھے، ہم عام آدمی کی مشکلات کو پہلی ترجیح پر رکھنا چاہتے ہیں بھلےکسی نے زیادتی کی بھی ہے

راناثناءاللہ کا یہ بھی کہنا تھا کہ نوازشریف نےکہا تھا کہ ہم انتقام پر یقین نہیں رکھتے، عام آدمی کیلئےکام کریں گے، نیب کیسز دوبارہ کھلنے سےمتعلق ہمیں تشویش ضرور ہے، قانونی ٹیم نیب کیسز سے متعلق حکمت عملی بنارہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ نوازشریف کے کیسز سےمتعلق کچھ فیصلے ہم نے بھی کیے ہیں، 21اکتوبر کو نوازشریف کی واپسی پر مینار پاکستان پر جلسہ کرنے جارہے ہیں جبکہ ترقی کو روکنے والا سفر 21 اکتوبر کو دوبارہ شروع ہونا ہے، نوازشریف 21 اکتوبر کو مینار پاکستان پر پوری قوم سے خطاب کریں گے۔

مسلم لیگ ن کے رہنما راناثناءاللہ نے مزید کہا کہ پارٹی رہنماؤں کو کارکنان لانے کا ایک ٹاسک دیا ہےجو پورا کرنا ہوگا، ایپ بنا کر رہنماؤں کو دی ہے جس سے معلوم ہوگا کس نے کیا ذمہ داری پوری کی۔

متعلقہ خبریں