Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

ریاست مخالف تقاریرکاکیس؛ جاویدلطیف اورمریم اورنگزیب کو دوبارہ طلبی کانوٹس جاری

عدالت نے ریاست مخالف تقاریرسے متعلق کیس میں لیگی رہنماؤں جاوید لطیف اورمریم اورنگزیب کو دوبارہ طلبی کے نوٹس جاری کردیے۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ نون کے رہنما میاں جاوید لطیف اورسابق وفاقی وزیراطلاعات مریم اورنگزیب کیخلاف ریاست مخالف تقاریرکے مقدمے کے کیس پر سماعت ہوئی۔

انسداد دہشت گردی عدالت کی جج عبہرگل خان نے کیس کی سماعت 14 اکتوبرتک ملتوی کرتےہوئے میاں جاوید لطیف اور مریم اورنگزیب کو دوبارہ طلبی کے نوٹس جاری کر دیے۔

ملزمان کے وکلا عدالت میں پیش ہوئے اور مہلت طلب کی، پولیس نے مقدمہ کی اخراج رپورٹ تیار کرکے پیش کی تھی۔ عدالت نے پولیس کی اخراج رپورٹ کو مسترد کر دیا تھا۔

ملزمان کیخلاف تھانہ گرین ٹاؤن مین 2022 مین مقدمہ درج ہوا، ایف آئی آر میں کہا گیا کہ ملزمان پر ریاست مخالف تقریراور بیانات کا الزام ہے۔

اس سے قبل مسلم لیگ ن کے رہنما میاں جاوید لطیف اور مریم اورنگزیب کیخلاف ریاست مخالف تقاریرکے مقدمے کی سماعت کرتے ہوئے عدالت نے کیس کی سماعت 11 بجے تک ملتوی کر دی تھی۔

عدالت نے میاں جاوید لطیف اور مریم اورنگزیب سمیت تمام ملزمان کو 11 بجے تک پیش ہونے کا حکم دیا۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں۔

ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں۔

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version