ہسپانوی حکام کا کہنا ہے کہ جنوب مشرقی شہر مرسیا کے ایک نائٹ کلب میں آگ لگنے سے کم از کم 11 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔
برطانوی خبر رساں ادارے کی خبر کے مطابق آگ اتالیاس کے علاقے میں واقع مشہور ٹیٹری نائٹ کلب میں مقامی وقت کے مطابق چھ بجے کے قریب لگی، آگ سے 11 افراد ہلاک ہو گئے۔
حکام کا کہنا ہے کہ ہلاکتوں کی تعداد میں اضافہ ہو سکتا ہے۔
ایمرجنسی سروسز ان لوگوں کی تلاش کر رہی ہیں جو لاپتہ ہیں اور اس وقت احاطے میں موجود تھے۔
مرسیا کے میئر جوز بیلسٹا نے ایکس پر لکھا کہ اتالیاس نائٹ کلب میں ہلاکتوں کی تعداد سات ہو گئی ہے۔
میئر جوز بیلسٹا نے ہسپانوی ٹی وی چینل سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ہم تباہ ہو چکے ہیں اور امدادی کارکن اب بھی لاپتہ ہونے والے متعدد افراد کی تلاش کر رہے ہیں۔
ایمرجنسی سروسز کا کہنا ہے کہ فائر فائٹرز 8 بجے کے قریب اندر داخل ہونے میں کامیاب ہوگئے اور 40 منٹ بعد چار لاشیں برآمد کیں۔
دھوئیں سے سانس لینے کی وجہ سے چار کا اسپتال میں علاج کیا جا رہا ہے۔ متاثرہ افراد کے لئے مشاورت فراہم کرنے کے لئے ایک مقامی کھیل کے مقام کا استعمال کیا جارہا ہے۔
یہ واضح نہیں ہے کہ آگ کس وجہ سے لگی، لیکن جس وقت آگ لگی اس وقت کلب میں لوگوں کا ہجوم موجود تھا۔
مرسیا ٹاؤن ہال کا کہنا ہے کہ وہ حادثے پر انتہائی افسوس کا اظہار کرتے ہیں اور متاثرہ افراد سے تعزیت کا اظہار کرتے ہیں۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
