Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

 اسلام آباد میں ڈینگی کیسز میں تیزی سے اضافہ

اسلام آباد میں ڈینگی مریضوں کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہونے لگا۔

ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر (ڈی ایچ او) کے مطابق چوبیس گھنٹوں کے دوران اسلام آباد میں ڈینگی کے مزید 49 کیسز رپورٹ ہوئے جس کے بعد اسلام آباد میں ڈینگی سے متاثرہ مریضوں کی مجموعی تعداد 983 ہوگئی

ڈی ایچ او کا کہنا ہے کہ اسلام آباد کے دیہی علاقوں میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 31 کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ اسلام آباد کے شہری علاقوں میں چوبیس گھنٹوں کے دوران ڈینگی کے مزید 18 مریض رپورٹ ہوئے

ڈی ایچ او کا یہ بھی کہنا ہے کہ شہری علاقوں میں ڈینگی کیسز کی مجموعی تعداد 672 ہوگئی جبکہ دیہی علاقوں میں ڈینگی کیسز کی مجموعی تعداد 311 ہوگئی

ڈی ایچ او کا مزید کہنا ہے کہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ڈینگی سے متاثرہ 11 مریض ہولی فیملی ہسپتال میں زیر علاج ہیں جبکہ ڈینگی سے متاثر ہونے والے مریضوں میں 68 فیصد مرد جبکہ 32 فیصد خواتین ہیں۔

دوسری جانب، ضلعی انتظامیہ کے مطابق ڈینگی ایس او پیز کی خلاف ورزی پر مزید 33 مقدمات درج کیے گئے اور 5 عمارتیں سیل کی گئی ہیں۔

ضلعی انتظامیہ نے بتایا ہے کہ 18 چالان ٹکٹ جاری اور 12 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔

ضلعی انتظامیہ کے مطابق ڈینگی ایس او پیز کی خلاف ورزی پر اب تک مجموعی طور پر 3503 مقدمات درج، 574 عمارتیں سیل، 1009چالان ٹکٹ جاری اور 57 لاکھ 65 ہزار 250 روپے کا جرمانہ عائد ہو چکا ہے۔

 

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں۔

ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں۔

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں۔

متعلقہ خبریں