Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

آئندہ عام انتخابات کے جائزے کیلئےغیرملکی مبصرین کو شرکت کرنے کی منظوری

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے آئندہ عام انتخابات کے جائزے کیلئےغیرملکی مبصرین کو شرکت کرنے کی منظوری دے دی۔

تفصیلات کے مطابق چیف الیکشن کمشنر کی زیر صدارت الیکشن کمیشن کا اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں ائندہ عام انتخابات میں غیر ملکی مبصرین کی شرکت کا معاملہ زیرغور آیا۔

الیکشن کمیشن نے ائندہ عام انتخابات کے جائزے کیلئے غیر ملکی مبصرین کو شرکت کرنے کی منظوری دیدی اورغیرملکی مبصرین سے متعلق وزارت خارجہ کو خط لکھنے کا فیصلہ کیا۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے اعلامیے میں کہا گیا کہ وزارت خارجہ آئندہ عام انتخابات سے متعلق غیر ملکی مبصرین کو دعوت نامے بھیجے گا، جو تنظیمیں آئندہ ہم انتخابات کے مشاہدے کی درخواست دیں گی ان کی درخواستوں کو فوری طور پر پراسیس کیا جائے گا۔

الیکشن کمیشن نے سیکرٹری الیکشن کمیشن کو 16 اکتوبر کو بین الوزارتی اجلاس بلانے کی ہدایت کی، اعلامیے میں کہا گیا کہ الیکشن کمیشن نے وزارت داخلہ، وزارت خارجہ اور دیگر اداروں سے فوکل پرسنزکی تفصیلات طلب کر لیں، الیکشن کمیشن کی جانب سے صوبائی سطح پر چاروں صوبائی الیکشن کمیشنرز کو فوکل پرسن نامزد کر دیا گیا۔

اعلامیے میں یہ بھی کہا گیا کہ الیکشن کمیشن نے آئندہ عام انتخابات میں غیرملکی مبصرین سے متعلق ضابطہ اخلاق کی بھی منظوری دے دی، اجلاس میں الیکشن کمیشن نے آئندہ عام انتخابات کی تیاریوں کا جائزہ لیا، الیکشن کمیشن  نےعام انتخابات سے متعلق تمام امور شیڈیول کے مطابق مکمل کرنے کا حکم بھی دیا۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں۔

ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں۔

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version