Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

دپیکا اور ہریتک روشن کی اٹلی میں ہونے والی فلم فائٹر کی شوٹنگ مکمل

بالی وڈ اداکار ہریتھک روشن اور اداکارہ دپیکا پڈوکون نے اٹلی میں اپنی فلم فائٹر کے گانوں کی شوٹنگ مکمل کر لی ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق اداکار ہریتک اور دپیکا اپنی آنے والی نئی ایکشن فلم فائٹر کے گانوں کی شوٹنگ کے لیے اٹلی گئے ہوئے ہیں تاہم اب انہوں نے اپنی شوٹنگ کے  مراحل مکمل کر لیے ہیں۔

وائرل ہونے والی تصاویر میں ہریتھک روشن اور دپیکا پڈوکون کو اپنی فلم فائٹر کے فلمساز سدھارتھ آنند اور کوریوگرافر بوسکو مارٹیس کے ساتھ دیکھا جا سکتا ہے۔

وایا کام 18 اسٹوڈیوز اور مارفلیکس پکچرزکی طرف سے تیار کردہ ‘فائٹر’ کو سدھارتھ آنند نے ڈائریکٹ کیا ہے۔

فلم  فائٹر کے گانوں کو وشال اور شیکھر کی طرف سے تیار کیا گیا ہے جبکہ اسے کوریوگراف باسکو اور سیزر نے کیا ہے۔

بھارت کی پہلی فضائی ایکشن فلم ‘فائٹر’ کی کاسٹ میں ہریتک روشن اور دپیکا پڈوکون سمیت انیل کپور بھی شامل ہیں۔

جنگ اور پٹھان کے بعد سدھارتھ آنند ‘فائٹر’ کے ساتھ بہت جلد فلم فائٹر کو ریلیز کرنے کے لیے تیار ہیں۔

واضح رہے فلم فائٹر 25 جنوری 2024 کو سینما گھروں میں ریلیز کی جائے گی۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version