نگران وزیراعظم نے کہا ہے کہ حج پالیسی جلد سے جلد وفاقی کابینہ کو منظوری کے لئے پیش کی جائے۔
تفصیلات کے مطابق نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کی زیر صدارت وزارت مذہبی امور کا اجلاس آج اسلام آباد میں منعقد ہوا جس میں وزارت کی کارکردگی کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی۔
اجلاس میں نگران وزیراعظم کو حج کے حوالے سے اقدامات اور حج پالیسی 2024 کی تیاری کی پیش رفت سے بھی آگاہ کیا گیا
اجلاس کے شرکاء سے گفتگو کرتے ہوئے نگران وزیراعظم انوار الحق نے کہا کہ حج جیسے اہم مذہبی فریضے کی انجام دہی کو حجاج کے لیے آسان اور سستا بنانے کے لیے بھرپور اقدامات اٹھائے جائیں۔
انوار الحق نے ہدایت دی کہ حجاج کے لیے کیے جانے والے انتظامات پرکسی قسم کا سمجھوتہ نہ کیا جائے اور کم خرچے میں بہترین سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔
نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے مزید ہدایت دی کہ نجی کمپنیوں کی کڑی نگرانی کرکے یہ یقینی بنایا جائے کہ ان کے توسط سے پرائیویٹ سکیم کے تحت جانے والے عازمین حج کوبھی کسی قسم کی مشکلات نہ پیش آئیں جبکہ حج پالیسی جلد سے جلد وفاقی کابینہ کو منظوری کے لئے پیش کی جائے۔
اجلاس میں نگران وزیرِ مذہبی امور انیق احمد، ایڈیشنل سیکرٹری وزارت مذہبی امور اور متعلقہ حکام نے شرکت کی۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
