بالی وڈ کے نامور اداکار سیف علی خان کی صاحبزادی اداکارہ سارہ علی خان نے اپنی والدہ کے ہمراہ لندن کے سیر سپاٹوں کی تصاویر مداحوں کے ساتھ شیئر کی ہیں۔
سارہ علی کی جانب سے پوسٹ کردہ تصاویر میں انہیں اپنی والدہ کے ساتھ لندن میں خوشگوار وقت گزارتے دیکھا جا سکتا ہے۔
اداکارہ کی سوشل میڈیا پر بہت زیادہ فالوونگ ہے اور وہ اکثر شاندار تصاویر، ٹرپ وی لاگز اور ویڈیوز پوسٹ کرتی رہتی ہیں۔
اپنے حالیہ انٹرویو میں اداکارہ نے بتایا تھا کہ میں فلموں کے انتخاب کے سلسلے میں اپنے والد سیف علی خان اور والدہ امریتا سنگھ سے بات چیت کرتی ہوں اور ان سے مشورہ لیتی ہوں۔
انہوں نے کہا تھا کہ والدین کے مشورے کے بعد میرا دل خود بخود فلم کے کردار سے جڑ جاتا ہے۔
حال ہی میں فلم ذرا ہٹ کے ذرا بچ کے میں اداکار وکی کوشل کے مد مقابل اداکاری کرنے والی سارہ علی خان کو مداحوں کی جانب سے خوب سراہا جارہا ہے۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
