بھارت کی معروف اداکارہ الیانا ڈی کروز نے بیٹے کے ساتھ پہلی بار سیر وتفریح کرنے کے مناظر مداحوں کے ساتھ شئیرکر دیے ہیں۔
حال ہی میں اداکارہ نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری پر بیٹے کے ہمراہ ایک تصویر پوسٹ کی ہے جس میں انہوں نے بتایا کہ وہ پہلی بار اپنے بیٹے کے ساتھ سیرو تفریح کے لیے باہر آئی ہیں۔

الینا کی پوسٹ کردہ تصویر کو ان کے مداحوں کی جانب سے بہت پسند کیا جا رہا ہے۔
گزشتہ دنوں بھی اداکارہ نے اپنے بیٹے کے ہمراہ کھیلنے کی کچھ تصاویر انسٹاگرام پر پوسٹ کی تھیں۔
دو ماہ قبل اداکارہ نے انسٹاگرام اکاؤئنٹ پر نومولود بچے کی تصویر شیئر کرتے ہوئے بتایا تھا کہ انھوں نے بیٹے کا نام کوا فونیکس ڈولان رکھا ہے۔
انسٹاگرام پوسٹ میں اداکارہ نے بچے کی پیدائش پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے لکھا تھا کہ بیٹے کی آنے کی خوشی کو لفظوں میں بیان نہیں کیا جاسکتا ہے۔
رواں برس اپریل میں اداکارہ الیانا ڈی کروز نے اپنے حاملہ ہونے کی اطلاع دی تھی جس کے بعد جولائی میں انھوں نے اپنے بوائے فرینڈ کے ساتھ پہلی بار تصویر بھی شیئر کی تھی۔
انسٹا گرام پر بوائے فرینڈ کے ساتھ شیئر کی گئی تصویر کو الیانا نے ڈیٹ نائٹ قرار دیا تھا۔
تاحال اداکارہ کی جانب سے بچے کے باپ کے نام کا اعلان نہیں کیا گیا ہے۔
اس حوالے سے بھارتی میڈیا رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ الیانا نے اپنے بوائے فرینڈ مائیکل ڈولان سے رواں برس مئی میں شادی کرلی ہے۔
واضح رہے کہ الیانا ڈی کروز ایک ہندوستانی نژاد پرتگالی اداکارہ ہیں جنہوں نے ہندی، تیلگو اور تامل زبان کی فلموں میں اپنا کامیاب کیریئر بنایا ہے۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں