Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

موٹرسائیکل کے شوقین افراد کیلئے بڑی خبر

موٹرسائیکل کے شوقین افراد کیلئے بڑی خبر آگئی ، ملک میں موٹرسائیکلوں کی فروخت میں 9.85 فیصد کی کمی ہوئی ہے۔

ملک میں موٹر سائیکلوں اور تین پہیوںوالی وہیکلز کی فروخت میں گزشتہ سال کے اسی مہینوں کی فروخت کے مقابلے میں رواں مالی سال (2023-24) کے پہلے تین مہینوں کے دوران 9.85 فیصد کی کمی دیکھی گئی ہے۔

پاکستان آٹوموبائل مینوفیکچرنگ ایسوسی ایشن کے مطابق جولائی سے ستمبر (2022-23) میں 298,405 یونٹس کی فروخت کے مقابلے میں 268,990 موٹر سائیکلیں اور تھری وہیلر فروخت ہوئے۔

ہونڈا موٹر سائیکلوں کی فروخت 250,132 یونٹس سے 7.19 فیصد کم ہو کر 232,139 یونٹ رہ گئی جبکہ سوزوکی موٹر سائیکلوں کی فروخت 10,007 یونٹس سے 62.27 فیصد کم ہو کر 3,775 یونٹس رہ گئی۔

اسی طرح یاماہا موٹر بائیکس کی فروخت بھی 3,726 یونٹس سے گھٹ کر 2,555 یونٹس رہ گئی اور اس میں 31.42 فیصد کی کمی واقع ہوئی جبکہ روڈ پرنس موٹر بائیکس کی فروخت 9,273 یونٹس سے 55.59 فیصد کم 4118یونٹس فروخت ہوئے ہیں۔

یونائیٹڈ موٹرسائیکلوں کی فروخت 20,369 یونٹس سے 21,803 یونٹس تک 7.04 فیصد اضافے کے ساتھ دیکھی گئی۔

یونائیٹڈ آٹو تھری وہیلر کی فروخت 412 یونٹس سے کم ہو کر 218 یونٹس رہ گئی جبکہ سازگار تھری وہیلر کی فروخت 31.14 فیصد اضافے کے ساتھ 2,193 یونٹس سے 2,876 یونٹس تک پہنچ گئی۔

اعداد و شمار سے معلوم ہوتا ہے کہ چنگچی تھری وہیلر کی فروخت میں 1,365 یونٹس سے 1,335 یونٹس تک 2.19 فیصد کی معمولی کمی واقع ہوئی ہے۔

 

 

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں