بالی وڈ کی معروف اداکارہ اور سابقہ مس ورلڈ پرینکا کی اپنے شوہر نک جونس اور بیٹی کے ساتھ نئی تصاویر اور ویڈیوز نے سوشل میڈیا صارفین کی توجہ حاصل کرلی ہے۔
حال ہی میں باصلاحیت اداکارہ نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر کچھ تصاویر اور ویڈیوز شیئر کی ہیں جس میں انہیں اپنے شوہر اور بیٹی کے ہمراہ دیکھا جاسکتا ہے۔
پرینکا کی جانب سے انسٹاگرام پر پوسٹ کی جانے والی ویڈیو میں اداکارہ اور ان کی بیٹی کو سیرو تفریح سے لطف اندوز ہوتا دیکھا جا سکتا ہے۔
گلوکار نک جونس نے بھی اپنے انسٹاگرام پر ڈزنی کی کچھ تصاویر اور ویڈیوز پوسٹ کی ہیں۔
نک کی جانب سے پوسٹ کردہ ویڈیو میں گلوکار کو اپنی اہلیہ اور بیٹی کے ساتھ ڈزنی ورلڈ میں گھومتا دیکھا جا سکتا ہے۔
اداکارہ کے شوہر نک کی جانب سے انسٹاگرام پر پوسٹ کی جانے والی تصویر میں ان کی فیملی کو پول میں لطف اندوز ہوتا ہوا بھی دیکھا گیا۔
انسٹاگرام پر پرینکا اور نک کی پوسٹ کردہ تصاویر اور ویڈیوز دیکھ کر مداحوں نے خوشی کا اظہار کیا ہے۔
صارفین نے ان تصاویر کو پسند کرتے ہوئے اداکارہ کی فیملی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔
واضح رہے اداکارہ پرینکا چوپڑا کے ہاں رواں سال جنوری میں سروگیسی کے ذریعے بیٹی کی پیدائش ہوئی تھی۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
