Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

ویسٹ انڈیز ویمنز اے کرکٹ ٹیم لاہور پہنچ گئی

ویسٹ انڈیز ویمنز اے کرکٹ ٹیم پاکستان کے دورے پر لاہور پہنچ گئی۔

دورہ پاکستان میں ویسٹ انڈیز ویمنز اے کرکٹ ٹیم تین ون ڈے انٹرنیشنل اور ایک سہ فریقی سیریز کھیلے گی ، سہ فریقی ٹی ٹوئنٹی سیریز میں تیسری ٹیم تھائی لینڈ ایمرجنگ ویمنز ہوگی۔

دورہ پاکستان پر پہنچنے والی ویسٹ انڈیز ویمنز اے ٹیم کل سے نیشنل کرکٹ اکیڈمی لاہور میں ٹریننگ شروع کرے گی، پاکستان کرکٹ بورڈ ٹریننگ اور پریکٹس کی تصاویر اور ویڈیوز فراہم کرے گا۔

شیڈول: 

24 اکتوبر پہلا ون ڈے: پاکستان اے بمقابلہ ویسٹ انڈیز اے، غنی انسٹی ٹیوٹ لاہور

26 اکتوبر دوسرا ون ڈے: پاکستان اے بمقابلہ ویسٹ انڈیز اے، غنی انسٹی ٹیوٹ لاہور

29 اکتوبر تیسرا ون ڈے: پاکستان اے بمقابلہ ویسٹ انڈیز اے، قذافی اسٹیڈیم لاہور

سہ فریقی ٹی ٹوئنٹی سیریز:3 نومبر پہلا ٹی ٹوئنٹی: پاکستان اے بمقابلہ ویسٹ انڈیز اے، قذافی اسٹیڈیم لاہور

4 نومبر دوسرا ٹی ٹوئنٹی: ویسٹ انڈیز اے بمقابلہ تھائی لینڈ ایمرجنگ، قذافی اسٹیڈیم لاہور

5 نومبر تیسرا ٹی ٹوئنٹی: پاکستان اے بمقابلہ تھائی لینڈ ایمرجنگ، قذافی اسٹیڈیم لاہور

8 نومبر چوتھا ٹی ٹوئنٹی – فائنل: قذافی اسٹیڈیم لاہور

9 نومبر: ویسٹ انڈیز ویمنز اے کی واپسی۔

پاکستان اے بمقابلہ تھا ئی لینڈ ایمرجنگ ٹی ٹوئنٹی سیریز

10 نومبر پہلا ٹی ٹوئنٹی: پاکستان اے بمقابلہ تھائی لینڈ ایمرجنگ، قذافی اسٹیڈیم لاہور

11 نومبر دوسرا ٹی ٹوئنٹی: پاکستان اے بمقابلہ تھائی لینڈ ایمرجنگ، قذافی اسٹیڈیم لاہور

متعلقہ خبریں

Exit mobile version