Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

شہید سپاہی ساجد اعظم کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی، آئی ایس پی آر

آئی ایس پی آرکے مطابق شہید سپاہی ساجد اعظم کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی۔

پاک فوج کے شعبہ برائے تعلقاتِ عامہ آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ 31 سالہ سپاہی ساجد اعظم نے 16 اکتوبر کو جنوبی وزیرستان میں دہشت گردوں کے خلاف لڑتے ہوئے جام شہادت نوش کیا تھا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سپاہی ساجد اعظم کی نماز جنازہ آبائی علاقے نکیال، کوٹلی آزاد کشمیر میں ادا کی گئی۔ شہید کو مکمل فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کیا گیا۔

شہید سپاہی ساجد اعظم کی نماز جنازہ میں سینیئر فوجی افسروں، شہید کے عزیز و اقارب اور شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں۔

ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں۔

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version