Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

عالمی جوجٹسو چمپئین شپ، پاکستان کے جمیل رضوی نے گولڈ میڈل جیت لیا

تھائی لینڈ میں ہونے والی عالمی جوجٹسو چمپئین شپ مقابلوں میں پاکستان کے جمیل رضوی نے گولڈ میڈل جیت لیا۔

تفصیلات کے مطابق اے ایف جی اوپن جوجٹسو چمپئین شپ میں 3 سو سے زائد کھلاڑیوں نے مختلف کیٹگریز میں حصہ لیا، پاکستان کے جمیل رضوی نے گولڈ میڈل جیت لیا۔

پاکستانی کھلاڑی جمیل رضوی پی سی بی کے قانونی مشیر اور قانون دان تفضل رضوی کے بیٹے ہیں۔

 جمیل رضوی نے جوجٹسو چمپئین شپ کے بلیو بیلٹ اوپن ویٹ ڈویژن میں حصہ لیا اور تین فائٹس کے بعد گولڈ میڈل جیتنے میں کامیاب رہے۔

جمیل رضوی کے کوچ جہانزیب لون تھے جن کی نگرانی اور سخت ٹریننگ کی وجہ سے پاکستان کا نام عالمی سطح پر روشن ہوا۔

جمیل رضوی نے اپنی اس کامیابی کا کریڈٹ اپنے والدین اور کوچ جہانزیب لون کو دیا۔

جمیل رضوی کے مطابق اس جیت سے مجھے بے حد حوصلہ ملا ہے، اور میں عالمی سطح پر اپنے ملک کی عزت میں اضافے کے لیے مزید کامیبابیاں سمیٹنا چاہتا ہوں۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں

Exit mobile version