Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

13 سالہ بچی کےاغواکامقدمہ؛ ملزمان کی ٹرائل کورٹ کے فیصلے کیخلاف اپیل دائر

13 سالہ بچی نیہا کے اغوا کے مقدمے میں بریت کے معاملے پرملزمان نے بریت کے ٹرائل کورٹ کے فیصلے کے خلاف اپیل دائرکردی۔

ملزمان کی جانب سے اپیل سندھ ہائی کورٹ میں دائرکی گئی، متاثرہ بچی کی جانب سے ایڈووکیٹ جبران ناصر عدالت کے سامنے پیش ہوئے۔

وکیل درخواست گزارنے مؤقف اپنایا کہ ٹرائل کورٹ نے مرکزی ملزم عمران سمیت سب کو بری کر دیا، دیگر ملزمان میں سندس، ریحان اورعذرہ بھی شامل ہیں۔

سندھ ہائی کورٹ نے پراسیکوٹر جنرل کو نوٹس جاری کرتے ہوئے درخواست کی مزید سماعت 27 نومبر تک ملتوی کردی۔

وکیل درخواست گزار نے کہا کہ کمسن بچی کو اپریل 2019 میں بہلا پھسلا کر اغوا کیا گیا، بچی سے ملزم عمران کا نکاح کروایا گیا، بچی وہاں سے بھاگ نکلی اور خود ہی مقدمہ درج کروایا۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں۔

ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں۔

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version