وفاقی حکومت نے فیض آباد دھرنے کے ذمہ داروں کے تعین کے لیے فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی بنا دی۔
تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ میں فیض آباد دھرنا کیس میں اٹارنی جنرل نے عملدرآمد رپورٹ جمع کرا دی جس میں عدالت کو بتایا گیا کہ وفاقی حکومت نے فیض آباد دھرنے کے ذمہ داران کے تعین کے لیے فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی بنا دی ہے۔ سپریم کورٹ کے فیض آباد دھرنا کیس کے 6 فروری 2019 کے فیصلے پر عملدرآمد کے لیے فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی تشکیل دی گئی ہے۔
رپورٹ میں عدالتِ عظمٰی کو بتایا گیا کہ فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی میں ایڈشنل سیکریٹری داخلہ، ایڈشنل سیکریٹری دفاع، ڈائریکٹر آئی ایس آئی شامل ہیں۔ کمیٹی نے 26 اکتوبر کو پہلے اجلاس کے بعد باقاعدہ کارروائی شروع کردی ہے۔
اٹارنی جنرل کی جانب سے پیش کردہ رپورٹ میں بتایا گیا کہ کمیٹی یکم دسمبرکو وزارت دفاع کو اپنی رپورٹ پیش کرے گی۔ فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی طے شدہ ٹی او آرز کے تحت انکوائری کرے گی۔ کمیٹی کو ذمہ داران کے تعین کا ٹاسک دیا گیا ہے، کمیٹی تمام دستاویزات، ریکارڈ اور شواہد کا جائزہ لی گی۔
رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا کہ کمیٹی متعلقہ گواہان کے بیانات ریکارڈ کرے گی، کمیٹی متعلقہ قوانین کی روشنی میں معاملہ کا جائزہ لی گی، کمیٹی متعلقہ مینجمنٹ کے کردار اور ہدایات کا بھی جائزہ لی گی اورکمیٹی اپنی تجاویز کے ساتھ رپورٹ پیش کرے گی۔
اگرآپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں۔




















