عدالت نے پی ایل ڈی سی کےقانونی مشیرکی برطرفی کےخلاف کیس میں پنجاب حکومت کو نوٹس جاری کردیا۔
لاہور ہائیکورٹ پنجاب لینڈ ڈویلپمنٹ کمپنی کے قانونی مشیر کی برطرفی کےخلاف کیس کی سماعت ہوئی۔ جسٹس عابدعزیز شیخ نےکیس کی سماعت کی۔
دورانِ سماعت جسٹس عابد عزیزشیخ نے حکومت پنجاب کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کیا۔
درخواست گزاررئیس الدین احمد کےوکیل میاں جاوید آرائیں نے دلائل دیتے ہوئے مؤقف اپنایا کہ درخواست گزارکوادارے میں میرٹ پر تعینات کیا گیا۔
وکیل نے مؤقف پیش کیا کہ چیف ایگزیکٹو افسر نے کسی قانونی جواز کےبغیر برطرف کردیا۔ تعیناتی یابرطرفی کااختیار بورڈ کے پاس ہے۔ نگران حکومت پنجاب کے تعینات چیف ایگزیکٹو کسی کو برطرف کرنے کا قانونی اختیار نہیں رکھتے۔
وکیلِ درخواست گزار نےاستدعا کی کہ عدالت پنجاب لینڈ ڈویلپمنٹ کمپنی کے قانونی مشیر کی برطرفی کالعدم قرار دے۔
اگرآپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں۔
