Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

فلپائن میں 5.7 شدت کے زلزلے کے جھٹکے

فلپائن میں 5.7 شدت کے زلزلے کے جھٹکوں سے زمین لرز اٹھی، لوگ خوفزدہ ہو کر گھروں سے باہر نکل آئے۔

عالمی خبر رساں ادارے کی خبر کے مطابق وسطی فلپائن میں آج 5.7 شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے، زلزلے کے باعث لوگ خوفزدہ ہو کر گھروں سے باہر نکل آئے

فلپائن انسٹی ٹیوٹ آف وولکانولوجی اینڈ سیسمولوجی نے ایک ایڈوائزری میں نقصانات اور آفٹر شاکس کے بارے میں متنبہ کیا ہے لیکن فوری طور پر کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔

امریکی جیولوجیکل سروے (یو ایس جی ایس) کے مطابق منگل کے روز وسطی فلپائن میں 5.7 شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔

یو ایس جی ایس کے مطابق زلزلے کا مرکز مشرقی ثمر کے قریب 19.2 کلومیٹر گہرائی میں تھا۔

فلپائن انسٹی ٹیوٹ آف وولکانولوجی اینڈ سیسمولوجی نے ایک ایڈوائزری میں نقصانات اور آفٹر شاکس کے بارے میں خبردار کیا ہے لیکن فوری طور پر کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔

فلپائن “رنگ آف فائر” پر واقع ہے، جو بحر الکاہل کے گرد چکر لگانے والے آتش فشاں کی ایک پٹی ہے یہاں پر زلزلے آتے رہتے ہیں۔

فلپائنی حکام کا کہنا ہے کہ علاقے میں ریسکیو ٹیمیں روانہ کر دی گئیں ہیں لیکن فی الحال کسی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں

Exit mobile version