Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

چیئرمین تحریکِ انصاف نے ضمانت کے لیے سپریم کورٹ سے رجوع کرلیا

چیئرمین تحریکِ انصاف کے وکیل سلمان صفدرنے ہائی کورٹ کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا۔

تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ میں تحریک انصاف کے چیئرمین نے سائفرکیس کے معاملے کو سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا۔ ان کے وکیل سلمان صفدرنے اسلام آباد ہائی کورٹ کے 16 اکتوبر کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ سے رجوع کیا۔

چیئرمین پی ٹی آئی کی جانب سے درخواست میں استدعا کی گئی کی اسلام آباد ہائیکورٹ کا فیصلہ غیرقانونی ہے اسے معطل کیا جائے اورسائفرکیس میں میری ضمانت بھی منظورکی جائے۔

وکیل درخواست گزارنے مؤقف اختیار کیا کہ سائفر اور فارن فنڈنگ مقدمات ایف آئی اے کی بدنیتی کو صاف ظاہر کرتے ہیں، استدعا ہے کہ ملزم کو مقدمے میں ضمانت پر رہا کیا جائے۔

درخواست ضمانت آئین کے آرٹیکل 185 کے تحت دائر کی گئی ہے جس میں مؤقف اپنایا گیا کہ سائفر مقدمہ سیاسی بنیادوں پر بنایا گیا ہے۔ ہائی کورٹ مقدمے کی سیاسی بنیادوں کو زیر غور نہیں لا سکی، اس مقدمے میں وزارت داخلہ کے ماتحت ایف آئی اے کی بدنیتی صاف ظاہر ہے۔

اگرآپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں۔

ٹوئٹر پرہمیں فالوکریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اورحالات سے باخبررہیں۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version