سندھ ہائی کورٹ نے سانحہ بلدیہ فیکٹری کیس میں ڈی جی نادراکی درخواست پرفوری سماعت کی استدعا مستردکردی۔
تفصیلات کے مطابق سندھ ہائیکورٹ سانحہ بلدیہ فیکٹری کیس میں پچاس ہزارسے زائد مفرور اور اشتہاری ملزمان کے شناختی کارڈ بلاک کرنے کے معاملے پر سماعت ہوئی۔
سماعت کے دوران عدانت نے نادرا کے وکیل سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ ملزمان کے ریکارڈ کے حصول کے لیےآئی جی سندھ کے پاس جائیں ہمارے پاس کیا لینےآئے ہیں؟
نادرا کے وکیل نے جواب دیا کہ ہم نے سیکریٹری داخلہ کو خط لکھا ہے، جب تک مفرور ملزمان کے شناختی فراہم نہیں کریں گے تو نادرا کیسے بلاک کرے گا۔
سندھ ہائی کورٹ نے کہا کہ کیس پہلے سے 24 نومبر کو لگا ہوا ہے، آئی جی سندھ سے ملیں اور ریکارڈ کا تبادلہ کریں۔
واضح رہے کہ سندھ ہائی کورٹ نے سانحہ بلدیہ فیکٹری کیس میں مفروراور اشتہاری ملزمان کے شناختی کارڈ بلاک کرنے کا حکم دے رکھا ہے۔
اگرآپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں۔
ٹوئٹر پرہمیں فالوکریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اورحالات سے باخبررہیں۔
