Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

خودکش حملےغیرشرعی اقدام ہے، مذہبی اسکالر قبلہ ایاز

مذہبی اسکالر قبلہ ایاز کا کہنا ہے کہ خودکش حملےغیرشرعی اقدام ہے، فتوے کامقصد یہی ہوتا ہے کہ شرعی رائےہوتی ہے۔ 

بول نیوزسے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے مذہبی اسکالر قبلہ ایاز نے کہا کہ شرعی رائے کی پاکستان کےمستقبل کےلیےبہت اہمیت ہے، پیغام پاکستان میں اس قسم کےاقدام کوغیرشرعی قراردیاگیاہے۔

قبلہ ایازنے کہا کہ خودکش حملےغیرشرعی اقدام ہے، فتوے کامقصدیہی ہوتا ہےکہ شرعی رائےہوتی ہے۔

مولانہ عبدالخبیرآزاد نے بھی گفتگو میں کہا کہ یہ ایک عظیم بیانیہ ہےجو فتوے کی صورت سامنے آیاہے، یہ کون ہیں جو فرقہ واریت کوہوا دیتےہیں، اس بیانیے اور پیغام پاکستان کو ہرگھر کی آوازبنانے کی ضرورت ہے۔

بول نیوزسے خصوصی گفتگو میں مذہبی اسکالرمولانا ڈاکٹرایازنے کہا کہ پیغام پاکستان قراردادِ پاکستان کے بعد ایک ایسا ٖڈاکومینٹ ہمارے پاس آیا ہے، قومی بیانیہ پاکستان کی نظریاتی حیثیت اور مؤقف کو کھلے طورپربیان کرتا ہے اور اس مسودے پر تمام مکاتبِ فکر، جیدعلمائے کرام نے دستخط کیے ہیں۔

انھوں نے کہا کہ استحکام پاکستان ایک امن کا پیغام ہے جو پاکستان کے بیانیے کو پوری دنیا کے سامنے واضح طورپر ظاہرکرتا ہے۔

اگرآپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں۔

ٹوئٹر پرہمیں فالوکریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اورحالات سے باخبررہیں۔

متعلقہ خبریں