چیئرمین پی ٹی آئی کی فرنٹ پرسن فرح گوگی کا خفیہ پاسپورٹ منظر عام پر آ گیا۔
تفصیلات کے مطابق غیر قانونی طریقے سے لوٹی ہوئی دولت کو چھپانے اور منی لانڈرنگ کیلئے فرح گوگی کو ایک غیر معروف ملک وینو آتو کا خفیہ پاسپورٹ بنا کر دیا گیا۔
فرح گوگی کا خفیہ پاسپورٹ منظر عام پر
پراپرٹی ٹائیکون نے ایک اور بزنس مین کو خفیہ پاسپورٹ بنانے کے لیے ایک لاکھ 30 ہزار ڈالر فراہم کئے#BOLNews #FarahGogi pic.twitter.com/D0rCG9DEbK— BOL Network (@BOLNETWORK) November 12, 2023
چیئرمین پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی اکٹھی کی گئی دولت کو دنیا کے مختلف ممالک میں چھپانے کی غرض سے اس سے خریدے پاسپورٹ پر فرح گوگی نے بیرون ملک کے دورے کیے۔
دسمبر 2021 میں تحریک انصاف کی حکومت کے خلاف تحریک عدم اعتماد کی ممکنہ کامیابی کے پیش نظر چیئرمین پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی نے ملک کے ایک معروف پراپرٹی ٹائکون کے بیٹے کو اپنی فرنٹ پرسن فرح گوگی کیلئے خفیہ انٹرنیشنل پاسپورٹ خریدنے کا ٹاسک سونپا اور اس پراپرٹی ٹائکون نے ایک اور معروف بزنس مین کو خفیہ پاسپورٹ بنانے کیلئے ایک لاکھ تیس ہزار امریکی ڈالر فراہم کیے۔
علاوہ ازیں 28 مارچ 2022 کو فرح گوگی کیلئے خریدے جانے والا وینو آتو کا خفیہ پاسپورٹ بشریٰ بی بی کے حوالے کر دیا گیا۔
3 اپریل 2022 کو چیئرمین پی ٹی آئی کی حکومت جانے سے چھ دن قبل فرح گوگی نے پاکستانی پاسپورٹ ملک سے فرار کروا کے دبئی بھجوا دیا گیا، دبئی کے بعد باقی تمام سفر وینو آتو کے پاسپورٹ پر کروائے گئے تاکہ تحقیقاتی ادارے اس نقل و حرکت سے آگاہ نا رہیں۔
چیئرمین پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی نے پاکستان سے لوٹی گئی کثیر رقم کو ٹھکانے لگانے کیلئے فرح گوگی کے خفیہ بین الاقوامی دوروں اور بینک اکاؤنٹس کو وینو آتو کے خفیہ پاسپورٹ سے ممکن بنایا۔
یاد رہے کہ دو دن پہلے سامنے آنے والی اطلاعات کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی یہ فرنٹ پرسن ساڑھے چودہ ارب روپے کے ناجائز اثاثوں کی مالک ہے، صرف تین سال کے قلیل عرصے کی چیئرمین پی ٹی آئی کی حکومت کے دوران انکی فرنٹ پرسن فرح گوگی کی ظاہری اور غیر ظاہری دولت میں 4520 ملین روپے کا اضافہ ہوا۔
اپنی حکومت گرنے کے بعد پورے ملک کو انتشار میں ڈال کر چیئرمین پی ٹی آئی نے اپنی چوری اور کرپشن پر پردہ ڈالنے کی بھونڈی کوشش کی۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کولائک کریں۔
ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں۔
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں۔
