Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

کل موسم کیسا رہے گا؟ محکمہ موسمیات نے بتادیا

محکمہ موسمیات نے کل کے موسم کے حوالے سے اہم پیشگوئی کردی ہے تاہم پنجاب کے بیشتر اضلاع میں مو سم خشک رہے گا۔

محکمہ موسمیات کی جانب سے جاری کردی بیان کے مطابق پنجاب کے بیشتر اضلاع میں مو سم خشک رہے گا جبکہ ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک بالائی علاقوں میں سرد رہے گا۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ صبح اور رات کے اوقات میں سیالکوٹ، لاہور، گوجرانوالہ، نارووال، سرگودھا، اوکاڑہ، فیصل آباد، ٹوبہ ٹیک سنگھ میں دھند چھائے رہنے کا امکان ہے۔

اس کے علاوہ مری، گلیات میں موسم سرد رہے گا۔ خانیوال ،ملتان ، بہا ولپور ، ڈیرہ غا زی خان اورگر دو نواح میں دھند چھائے رہنے کاا مکان ہے جبکہ بعض میدانی علاقوں میں صبح اور رات کے اوقات میں دھند کا امکان ہے۔

اسلام آباد میں موسم سرد اور خشک رہے گا جبکہ خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک رہے گا۔

 

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں

Exit mobile version