Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

پاکستان سرمایہ کاری میں دوست ممالک کے ساتھ تعاون بڑھانے کا خواہاں ہے، صدر مملکت

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ پاکستان تجارت، سرمایہ کاری ، ثقافت اور سیاحت کے شعبے میں دوست ممالک کے ساتھ تعاون بڑھانے کا خواہاں ہے۔

تفصیلات کے مطابق صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے تیونس، روس، ترکیہ، بلغاریہ ، بوسنیا، تاجکستان ، جاپان ، چیک ریپبلک ، جنوبی کوریا اور برازیل کے اعزازی کونسل جنرلز سے ایوان صدر میں ملاقات کی۔

وفد نے صدر مملکت کو بین الاقوامی تعلقات اور تجارت کے فروغ میں اعزازی کونسل جنرلز کے کردار کے بارے میں بریفنگ دی۔

ملاقات میں صدر مملکت نے غزہ کی موجودہ صورتحال پر تشویش کا اظہارِ کرتے ہوئے سیز فائر کی ضرورت پر بھی زور دیا۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے دوست ممالک کے ساتھ تجارت اور سرمایہ کاری بڑھانے کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان تجارت، سرمایہ کاری ، ثقافت اور سیاحت کے شعبے میں دوست ممالک کے ساتھ تعاون بڑھانے کا خواہاں ہے۔

ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ اعزازی کونسل جنرلز پاکستان کے ایوانانِ صنعت و تجارت کے ساتھ روابط بڑھائیں، پاکستان میں سرمایہ کاری کے بے پناہ مواقع موجود ہیں۔

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے مزید کہا کہ اعزازی کونسل جنرلز پاکستان میں سرمایہ کاری راغب کرنے میں اپنا کردار ادا کریں۔

 

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں

Exit mobile version