سائفرکیس میں 27 اکتوبرکے اسلام آباد ہائی کورٹ کے فیصلے کیخلاف سپریم کورٹ میں اپیل دائرکردی گئی۔
عدالتِ عظمٰی میں دائرکی گئی اپیل میں استدعا کی گئی کہ چیئرمین پی ٹی آئی کیخلاف بنایا گیا سائفرمقدمہ خارج کیا جائے۔
درخواست میں وفاق اورایف آئی اے کو فریق بنایا گیا ہے۔
اسلام آبادہائیکورٹ کا حکم نامہ
دوسری جانب اسلام آباد ہائی کورٹ نے سائفرکیس کے جیل ٹرائل پرحکم امتناعی میں توسیع کرنے کا تحریری حکمنامہ جاری کردیا۔
اسلام آباد ہائیکورٹ نے چیئرمین پی ٹی آئی کی انٹراکورٹ اپیل پرسماعت کا حکم نامہ جاری کیا جس میں کہا گیا کہ اٹارنی جنرل نے اپنے دلائل مکمل کرلیے، چیئرمین پی ٹی آئی کے وکیل آئندہ سماعت پر جواب الجواب دلائل دیں۔
اسلام آباد ہائیکورٹ کے تحریری حکمنامے کے مطابق سائفرکیس کے ٹرائل پر حکمِ امتناعی میں 20 نومبر تک توسیع کی جاتی ہے، اپیل پرآئندہ سماعت 20 نومبر کو دن 11 بجے ہوگی۔
جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب اور جسٹس ثمن رفعت امتیاز نے تحریری حکمنامہ جاری کیا۔
سائفرکیس کی سماعت بغیرکارروائی کے ملتوی
ادھر اڈیالہ جیل راولپنڈی میں سائفر کیس کی سماعت 21 نومبرتک بغیرکسی کارروائی کے ملتوی کردی گئی۔
چیئرمین پی ٹی آئی کے خلاف سائفر سماعت بغیر کارروائی کے ملتوی#ChairmanPTI #BOLNews pic.twitter.com/fGf97IOjix
— BOL Network (@BOLNETWORK) November 17, 2023
ایف آئی اے کے اسپیشل پراسیکیوٹرذوالفقارعباس نقوی نے اڈیالہ جیل کے باہرمیڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ اسلام آباد ہائی کورٹ کے حکم امتناع کی روشنی میں عدالت نے سماعت ملتوی کردی ہے۔
پراسیکیوٹر کا میڈیا کے نمائندوں کو کہنا تھا کہ آج سرکاری پراسکیوشن کی جانب سے کوئی گواہ پیش نہیں کئے گئے۔
اگرآپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کولائک کریں۔
ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں۔
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں۔
