Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

چھ افراد کی ہلاکت کامعاملہ؛ کم عمر ڈرائیور افنان کا پانچ روزہ جسمانی ریمانڈ منظور

انسدادِ دہشت گردی لاہورکی عدالت نے کم عمر ڈرائیور افنان شفقت کا پانچ روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق ڈیفنس فیزسیون لاہورمیں ٹریفک حادثے کے دوران چھ افراد کی ہلاکت کے کیس میں عدالت نے کم عمرڈرائیور افنان شفقت کا پانچ روزہ جسمانی ریمانڈ دیتے ہوئے 23 نومبرکو ملزم کو دوبارہ پیش کرنے کا حکم دیا۔

انسداد دہشت گردی عدالت کی جج عںہر گل خان نے سماعت کی جبکہ پولیس کی جانب سے ملزم کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی گئی۔

ملزم کے وکیل نے کم سن ملزم کے جسمانی ریمانڈ کیخلاف دلائل دیے، کہا کہ ملزم کی عمرسترہ سال ہے بارہویں جماعت کا طالب علم ہے۔ چھ افراد کی جان گئی اس کا دکھ ہے لیکن یہ قتل نہیں حادثہ ہے۔

وکیل نے مؤقف اپنایا کہ مقدمہ میں سیکشن 302 اور 7اے ٹی اے غلط شامل گئی، استدعا ہے کہ کم ۔سن ملزم کا جسمانی ریمانڈ نہ دیا جائے۔

جج عبہرگل نے کہا کہ چھ افراد کی جان گئی ہے تفتیش ضروری ہے۔

تفتیشی افسر کا کہنا تھا کہ کم عمرڈرائیور کا ڈرائیونگ لائسنس نہیں بنا ہوا، ملزم نے چھ افراد کو گاڑی کے نیچے کچل کر ہلاک کردیا۔

اگرآپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج  https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کولائک کریں۔

ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں۔

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version