Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

کیچ میں سڑک کنارے دھماکا، 3 افراد جاں بحق

تربت: بلوچستان میں ضلع کیچ کے علاقے بالگتر میں سڑک کنارے نصب بم کے دھماکے میں تین افراد جاں بحق ہو گئے۔

ذرائع کے مطابق ضلع کیچ کے علاقے بالگتر میں سڑک کنارے دھماکا ہوا جس کی زد میں آکر تین افراد جاں بحق ہو گئے۔

ذرائع انتظامیہ نے بتایا کہ دھماکے میں جاں بحق افراد ایک گاڑی میں سوار تھے جن میں دو بھائی شامل تھے۔

ذرائع انتظامیہ کا مزید کہنا تھا کہ جاں بحق افراد کا تعلق بالگتر سے بتایا جارہا ہے جبکہ دھماکے کے محرکات کے بارے میں تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔

اس سے قبل ڈیرہ اسماعیل خان میں بھی ٹانک اڈہ کے قریب زور دار دھماکا ہوا تھا جس کے نتیجے میں 5 افراد کی جاں بحق ہوگئے تھے۔

پولیس نے بتایا تھا کہ ٹانک اڈہ پر پولیس کی نفری لے جانے والی گاڑی پر دھماکا ہوا جس کی زد میں آکر 5 افراد کی جاں بحق جبکہ ایک ٹریفک پولیس اہلکار اور خاتون سمیت 21 افراد زخمی ہو گئے۔

پولیس کا مزید کہنا تھا کہ دھماکا خیز مواد موٹرسائیکل میں نصب کیا گیا تھا، دھماکے میں جاں بحق افراد کی عمریں 15سے بیس سال ہیں۔

اگرآپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج  https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کولائک کریں۔

ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں۔

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version