Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

سندھ پولیس کی رشوت خوری، قومی کرکٹرز کو بھی نہ بخشا

سندھ پولیس کی جانب سے عوام سے رشوت طلب کرنا کوئی نئی بات نہیں لیکن اس بار انہوں نے پاکستان کی نمائندگی کرنے والے کرکٹرز کو بھی نہ بخشا۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کی نمائندگی کرنے والے کھلاڑی صہیب مقصود اور عامر یامین نے سوشل میڈیا پر سندھ پولیس کی رشوت خوری کی داستان بیان کرتے ہوئے کہا کہ سندھ پولیس میں کرپشن عروج پر ہے۔

قومی ٹیم کے مڈل آرڈر بلے باز صہیب مقصود نے گزشتہ روز اپنے ایکس اکاؤنٹ پر ایک پوسٹ کی جس میں انہوں نے لکھا کہ ہم بہت خوش قسمت ہیں کہ سندھ کے بجائے پنجاب میں رہتے ہیں کیوں کہ سندھ میں ہر 50 کلو میٹر پرآپ کو روک پر رشوت طلب کی جاتی ہے۔

https://twitter.com/sohaibcricketer/status/1729219848230613220

انہوں نے لکھا کہ زندگی میں پہلی بار کراچی سے ملتان بذریعہ روڈ سفر کررہا ہوں تو اس دوران سندھ پولیس کی جانب سے رشوت طلب کی گئی اور پیسے نہ دینے کی صورت میں دھمکی بھی دی گئی کہ بغیر کسی وجہ کے آپ کو پولیس اسٹیشن لے جایا جائے گا۔

صہیب مقصود نے مزید لکھا کہ ایک بار پیسے دینے کے بعد آپ کو دوبارہ روکا جاتا ہے ، یہاں تک کہ ہم نے انہیں بتایا کہ بھی کہ ہم انٹرنیشنل کرکٹرز ہیں لیکن اس کے باوجود ہم سے 8 ہزار روپے لینے کے بعد جانے دیا گیا۔

دوسری جانب عامر یامین نے بھی کچھ اسی طرح کی ٹوئٹ کرتے ہوئے بتایا کہ جس طرح سندھ پولیس نے ہمیں پریشان کیا، ایسا پنجاب سمیت کسی دوسرے صوبے میں نہیں ہوتا۔

واضح رہے کہ نیشنل ٹی 20 کپ میں صہیب مقصود اور عامر یامین ملتان ریجن کی نمائندگی کر رہے تھے۔

متعلقہ خبریں