Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

جج دھمکی کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی کی بریت کی درخواست خارج

اسلام آباد کی مقامی عدالت نے محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی کی بریت کی درخواست خارج کردی۔

تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد میں جج مرید عباس خان کی عدالت نے جج دھمکی کیس کا محفوظ شدہ فیصلہ سناتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی کی جانب سے بریت کی درخواست خارج کردی۔

عدالت نے فریقین کے دلائل مکمل ہونے پر چیئرمین پی ٹی آئی کی بریت درخواست پر فیصلہ محفوظ کیاتھا۔

جج مرید عباس خان نے کہا کہ درخواست249خارج کی جاتی ہے۔ اس کے ساتھ ہی سماعت مزید کارروائی کیلئے 20 دسمبر تک ملتوی کردی۔

چیئرمین پی ٹی آئی پر تقریر کے دوران شہباز گل کا ریمانڈ دینے والی خاتون جج کو دھمکی دینے کا الزام تھا۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/  کولائک کریں۔ ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں۔

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version