Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

پی ایس ایل 9: افتخار احمد نے ملتان کو جوائن کرلیا، ریلی روسوو کی کوئٹہ میں واپسی

پاکستان سپر لیگ کے نویں ایڈیشن کے لیے قومی ٹیم کے مڈل آرڈر بلے باز افتخار احمد نے ملتان سلطانز کو جوائن کرلیا جب کہ ان کے بدلے ریلی روسوو کی کوئٹہ گلیڈی ایٹرز میں واپسی ہوئی ہے۔ 

پاکستان سپر لیگ 9 کی ڈرافٹنگ 13 دسمبر کو ہوگی لیکن اس سے پہلے ٹیمیں دیگر کھلاڑیوں کو ریلیز کررہی ہیں کیوں کہ پالیسی کے تحت ہر ٹیم صرف 8 کھلاڑی ریٹین کرسکتی ہے اور اس دوران ٹیموں کے درمیان کھلاڑیوں کے تبادلے بھی جاری ہیں۔

اس سے قبل قومی ٹیم کے آل راؤنڈر اور کراچی کنگز کے سابق کپتان عماد وسیم نے اپنی ٹیم کو خیرباد کہہ کر اسلام آباد یونائیٹڈ کو جوائن کیا اور ان کے بدلے فاسٹ بولر حسن علی کی کراچی کنگز میں انٹری ہوئی ہے۔

جنوبی افریقا کے مڈل آرڈر بلے باز ریلی روسوو نے پاکستان سپر لیگ میں اپنا آغاز کوئٹہ گلیڈی ایٹرز سے ہی کیا تھا لیکن پچھلے دو سیزن کے دوران میں وہ ملتان سلطانز کے لیے کھیلتے رہے تاہم اب ان کی اپنی ٹیم میں واپسی ہوئی ہے۔

دوسری جانب قومی ٹیم کے جارح مزاج بلے باز افتخار احمد نے پی ایس ایل میں انے سفر کا آغاز اسلام آباد یونائیٹڈ سے کیا جس کے بعد وہ کراچی کنگز، پشاور زلمی اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی نمائندگی کرچکے ہیں اور اب انہیں ریلی روسوو کے بدلے ملتان سلطانز نے اپنی ٹیم میں موقع دیا ہے۔

واضح رہے کہ  چند روز قبل انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان  کرنے والے عماد وسیم کی کپتانی میں کراچی کنگز 2020 میں پی ایس ایل  کی چیمپئن بن چکی ہے۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version