Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

کسی بھی سیاسی جماعت میں اختلافات ہوسکتے ہے،خواجہ سعد رفیق

سابق وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ کسی بھی سیاسی جماعت میں اختلاف ہوسکتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سابق وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق نے لاہور پارٹی آفس میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ امیدواروں کے انٹرویوز کی آج دن بھر کی مشق تھی، پاکستان مسلم لیگ ن نے مجھے ڈویژن کا انچارج بنایا تھا،7قومی اسمبلی اور14صوبائی اسمبلی کے حلقوں کےا نٹرویو کئےگئے ہیں۔

خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ جن ساتھیوں نے لمبی جدوجہد کی ان کی خدمات کو فراموش نہیں کیا جاسکتا، خوشی کی بات ہے نوجوان، وکلاء بھی آئے جبکہ انٹرویوکل بھی جاری رہیں گے اور کل لاہور ڈویژن کے انٹرویو مکمل کرلیے جائیں گے، حتمی فیصلہ پارلیمانی بورڈ کی جانب سےکیا جائےگا۔

سابق وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق نے مزید کہا کہ شہباز شریف سے ملاقات میں مسلم لیگ سندھ اور کراچی سےمتعلق تبادلہ خیال کیا ، دانیال عزیز ہمارے دوست ہیں، کوئی شکایت ہے تو حق سےکریں پارٹی لیڈ رشپ موجود ہے، کسی بھی سیاسی جماعت میں اختلاف ہوسکتا ہے، سیاسی جماعت میں اختلاف رائے کی آواز باہر نہیں جانی چاہیے۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version