Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

جناح اسپتال میں بچے کی لاش کا معاملہ، تحقیقات جاری ہیں ابھی کوئی گرفتاری عمل میں نہیں ائی، ڈی آئی جی ساؤتھ

ڈی ائی جی ساوتھ اسد رضا کا کہنا ہے کہ کورنگی روڈ پر بچہ گاڑی کے سامنے آیا اور ٹریفک حادثہ کا شکار ہوا جس کی مزید تفتیش جاری ہے۔

کراچی کے جناح اسپتال کی ایمرجنسی میں 8 سالہ بچے راول کی لاش چھوڑکر فرار ہونے کے معاملے میں ڈی ائی جی ساوتھ اسد رضا نے کہا ہے کہ واقعے کی تحقیقات جاری ہے، واقعے سے متعلق مزید سی سی ٹی وی فوٹیجز ہم نے حاصل کی ہیں۔

ڈی ائی جی ساوتھ اسد رضا کا کہنا تھا کہ تفتیش میں معلوم ہوا ہے کہ واقعہ ٹریفک حادثہ ہے، حاصل کی گئی فوٹیجزز میں نظر آنے والے دونوں افراد گاڑی میں سوار تھے، کورنگی روڈ پر بچہ گاڑی کے سامنے آیا اور ٹریفک حادثہ کا شکار ہوا۔

خیال رہے کہ چند روز قبل کراچی کے جناح اسپتال کی ایمرجنسی وارڈ میں نامعلوم افراد 8 سالہ بچے کی لاش چھوڑ کر فرار ہوگئے تھے جس کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آئی تھی۔

یہ بھی پڑھیں؛ جناح اسپتال میں 8 سالہ بچے کی لاش چھوڑ کر فرار ہونے والے ملزمان کی ویڈیو سامنے آگئی

جناح اسپتال کی سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ 2 نامعلوم افراد ایک کم عمر لڑکے کی لاش کو جناح اسپتال کی ایمرجنسی کے اندر لارہے ہیں، ان میں سے ایک شخص نے سفید شلوار قمیض اور دوسرے نے سبز شرٹ کے ساتھ جینز پہن رکھی ہے۔

فوٹیج میں واضح طور پر دیکھا جاسکتا تھا کہ نامعلوم افرد گرے رنگ کی گاڑی سے اس بچے کو اٹھاتے ہیں اور گاڑی کے بمپر پر ڈینٹ بھی موجود ہے جب کہ اسپتال کے ایمرجنسی وارڈ میں جانے سے پہلے دونوں افراد آپس میں کوئی بات چیت بھی کرتے ہیں۔

اسد رضا نے کہا کہ بچے کو دونوں افراد نے گاڑی میں ڈالا اور جناح اسپتال پہنچایا، بچے کو مردہ حالت میں ہسپتال لایا گیا تھا، اہل خانہ راول کی تدفین کے سلسلہ میں لودھراں گئے ہوئے ہیں، بچے کے اہل خانہ کراچی واپس پہنچے گے تو ہم ان سے رابطہ کرکے ملزمان کے خلاف قانونی کاروائی کرے گے۔

ڈی ائی جی ساوتھ کا کہنا تھا کہ تحیققات جاری ہیں ابھی کوئی گرفتاری عمل میں نہیں ائی ہے، تحقیقاتی حکام واقعہ کی باریک بنی سے تحقیقات کر رہے ہیں، ملزمان کی گرفتاری کلئے گزشتہ روز پہلے ڈیفنس میں قائم بنگلے پر چھاپہ بھی مارا گیا تھا، چھاپے میں کوئی کاروائی عمل میں نہیں ائی تھی۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version