سابق بھارتی کرکٹر اجے جڈیجا نے پاکستانی کرکٹ ٹیم کی کوچنگ سے متعلق سوال پر کہا کہ ’میں پاکستان کرکٹ ٹیم کی کوچنگ کے لیے تیار ہوں‘۔
بھارت میں کھیلے گئے آئی سی سی کرکٹ ورلڈکپ 2023 میں افغانستان ٹیم کے ساتھ بطور مینٹور منسلک ہونے والے سابق بھارتی کھلاڑی اجے جڈیجا نے پاکستانی ٹیم کی کوچنگ میں دلچسپی ظاہر کردی۔
مقامی ٹی وی پر پروگرام کے دوران بھارتی کرکٹر سے سوال کیا گیا کہ اگر پاکستان ٹیم کی کوچنگ کے لیے پیشکش ہو تو کیا وہ قبول کریں گے۔ جس پر اجے جڈیجا نے جواب دیا کہ بالکل، میں پاکستان کرکٹ ٹیم کی کوچنگ کے لیے تیار ہوں، وہ بھی افغانستان جیسی ہی تھی، جہاں آپ اپنے ٹیم ساتھی کے سامنے کچھ بھی کہہ سکتے ہیں۔
خیال رہے کہ افغانستان کی ٹیم نے بھارت میں شیڈول ورلڈکپ میں شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے پاکستان، انگلینڈ جیسی مضبوط ٹیموں کے علاوہ نیدرلینڈز اور سری لنکا کی ٹیموں کو شکست دی تھی۔
