Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

قومی کرکٹ ٹیم کو دھچکہ اہم کھلاڑی انجرڈ

تفصیلات کے مطابق آسٹریلیا میں موجود قومی کرکٹ ٹیم کے اسپنر ابرار احمد پہلے ٹیسٹ سے باہر ہو گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ابرار احمد انجری کے باعث آسٹریلیا کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ سے باہر ہوگئے ہیں۔

ابرار احمد کے متبادل کے طور پر ساجد خان کو بیک اپ کہا گیا ہے۔

واضح رہے کہ ابرار احمد کو پرائم منسٹر الیون کے خلاف فرسٹ کلاس میچ میں چوٹ لگی تھی اور دائیں ٹانگ میں تکلیف کی وجہ سے انہیں میدان چھوڑنا پڑا تھا۔

انہیں ایم آر آئی اسکین کے لیے لے جایا گیا اور پیر کو پرتھ میں ان کا علاج کیا جائے گا جس کے بعد ٹیم کے طبی عملے کی نگرانی میں بحالی کا عمل جاری رہے گا۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version