ڈی آئی خان میں شہید ہونے والے 23 اہلکار کی نماز جنازہ ادا کردی گئی ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ڈی آئی خان گیرژن میں دہشتگرد حملے میں شہید ہونے والے 23 اہلکار کی نماز جنازہ ادا کردی گئی ہے، نماز جنازہ میںکور کمانڈر پشاور ، فوجی افسران ، جوانوں ، سول حکام اور عوام نے شرکت کی۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ شہداء کو پورے فوجی اعزاز کے ساتھ ان کے آبائی علاقوں میں سپردخاک کیا جائے گا۔
آئی ایس پی آر کا مزید کہنا ہے کہ مسلح افواج ہر قیمت پر دہشتگردی کےخاتمے کے لیے پر عزم ہیں۔


















