Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

صبح جووزیراعظم تھاشام میں ہائی جیکرکیسےبن گیا؟نوازشریف

نوازشریف نے کہا ہے کہ بیٹوں سے تنخواہ نہ لینے پر وزیراعظم کو نکالنامقصود تھا، ایک شخص کو لانے کیلئے مجھے نکالا گیا۔

مسلم لیگ (ن) کے قائد محمد نوازشریف نے لاہورمیں صوبہ سندھ اور کراچی سے امیدواروں کے انتخاب کے لیے منعقدہ پارلیمانی بورڈ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ چترال والےکہتےہیں لواری ٹنل ہم نےبنائی ہے، چترال میں ٹنل ہم نے بنائی ووٹ جماعت اسلامی کو دے دیا۔

نوزشریف نے کہا کہ کراچی میں امن نوازشریف نے قائم کیاووٹ کسی اورکا ہوگیا، کراچی والے اپنے گریبان میں جھانکیں، آرٹی ایس بند کرواکرجوحکومت لائی گئی ایک موٹروےتک نہیں بنواسکی، کراچی میں پینے کے پانی کا ایک منصوبہ بھی مکمل نہیں کر سکے۔ کراچی سے سکھر تک موٹر وے تک نہیں بناسکے، قانون اور آئین میں گنجائش نہ ہونےکےباوجود نکالا گیاَ۔

سابق وزیراعظم نے کہا کہ پوچھناچاہیےتھا صبح جووزیراعظم تھاشام میں ہائی جیکرکیسےبن گیا؟ بیٹوں سے تنخواہ نہ لینے پر وزیراعظم کو نکالنامقصود تھا، ایک شخص کو لانے کیلئے مجھے نکالا گیا۔ 1999میں صبح وزیراعظم تھاشام میں ہائی جیکربن گیا؟

نوازشریف نے مذید کہا کہ لاہور سمیت پنجاب کے علاقوں میں شدید دھند ہے، شدیددھند کےباعث بھی آپ نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

متعلقہ خبریں