Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

نیب نے فواد چوہدری کوعدالت میں پیش کرنے کی اجازت مانگ لی

فواد چوہدری کوپیش کرنے کے معاملے پراحتساب عدالت نے درخواست ترمیم کیساتھ دوبارہ جمع کروانے کی ہدایت کردی۔

تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت اسلام آباد میں نیب کے پراسیکیوٹر نے فواد چوہدری کوعدالت میں پیش کرنے کی اجازت مانگتے ہوئے عدالت کو بتایا کہ وارنٹ گرفتاری کی تعمیل ہوچکی ہے، پروڈکشن آرڈر کردیں تاکہ جسمانی ریمانڈ کے لیے عدالت میں پیش کردیں، ملزم جوڈیشل کسٹڈی پرہے۔

پراسیکیوٹر نیب نے مؤقف پیش کیا کہ گرفتاری کے 24 گھنٹوں کے اندر ملزم کو عدالت میں پیش کرنا لازمی ہے۔

احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے سماعت کرتے ہوئے کہا کہ ملزم کو گرفتار کرنے کے بعد اب نیب کی تحویل میں ہے، جیل سپرنٹینڈنٹ کو اتنا کہہ سکتے ہیں آپ کو ملزم کو عدالت میں لانے کی اجازت دے۔

جج محمد بشیرنے درخواست ترمیم کیساتھ دوبارہ جمع کروانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ فواد چوہدری کو عدالت لانے کے لیے اجازت دینے کی درخواست دیں۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version