Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

قومی ٹیم نے ورلڈ کپ کی تیاریوں سے متعلق اہم حکمت عملی بنالی

قومی سلیکشن کمیٹی نے نیوزی لینڈ کی سیریز سے ورلڈ کپ کی تیاریاں شروع کرنے اور نئے کھلاڑیوں کو بتدریج آزمانے کا فیصلہ کیا ہے۔ 

نیوزی لینڈ کے خلاف 5 ٹی ٹوئںٹی میچوں کی سیریز میں بابر اعظم اور محمد رضوان کو تین میچوں میں موع دیا جائے گا اور باقی دونوں میچوں میں انہیں آرام دیا جائے گا۔

نوجوان اوپننگ بلے باز صائم ایوب مستقل اوپنر کی حیثیت سے کھیلیں گے جب کہ کسی میچ میں صائم کے ساتھ بابر اعظم اور کسی میچ میں محمد رضوان اننگز کا آغاز کریں گے۔ جس میچ میں بابر اعظم اننگز اوپن کریں گے اس میچ میں محمد رضوان ون ڈاؤن پر اور جس میچ میں محمد رضوان اوپنر کی حیثیت سے کھیلیں گے اس میچ میں بابر اعظم کو ون ڈاؤن کھیلیں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ون ڈے اوپنر فخر زمان کو نمبر چار پر ٹی ٹوئنٹی میچ کھلایا جائے گا، افتخار احمد پانچویں اور اعظم خان چھٹے نمبر پر کھیلیں گے تاہم جس میچ میں اعظم خان کھیلیں گے اس میچ میں اعظم وکٹ کیپنگ کریں گے جب کہ محمد رضوان فیلڈنگ کریں گے۔ تیسرے وکٹ کیپر حسیب اللہ مڈل آرڈر میں کھیلیں گے اور وہ بھی وکٹ کیپنگ نہیں کریں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ گزشتہ چند سالوں میں پاکستان نے افتخار احمد، شعیب ملک، شان مسعود، طیب طاہر، آصف علی اور محمد نواز کو مڈل آرڈر میں کھلایا لیکن اس کے خاطر خواہ نتائج سامنے نہ آسکے لہذا نیوزی لینڈ کی مشکل سیریز میں ڈومیسٹک کرکٹ کے ٹاپ پرفارمر اعظم خان، صاحبزادہ فرحان، عباس آفریدی اور حسیب اللہ کو موقع دیا گیا۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version