انگلینڈ کرکٹ بورڈ نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے ویسٹ انڈیز کے کیرون پولارڈ کو اسسٹنٹ کوچ مقرر کر دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق کیرون پولارڈ کو ویسٹ انڈیز اور امریکا میں ہونے والے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے انگلینڈ کا اسسٹنٹ کوچ مقرر کیا گیا ہے۔ یہ واحد ذمہ داری ہے جس کا مقصد ‘مقامی حالات کی مہارت فراہم کرنا’ ہے۔
رپورٹس کے مطابق کیرن پولارڈ کی تقرری کا مقصد انگلینڈ ویسٹ انڈیز اور امریکہ میں مقامی حالات کی مہارت حاصل کرنا چاہتا ہے
سابق ویسٹ انڈیز آل راؤنڈر کیرن پولارڈ نے 101 ٹی 20 انٹرنیشنل میچوں میں ویسٹ انڈیز کی نمائندگی کی ہے اور وہ 2012 میں ٹی 20 ورلڈ کپ جیتنے والی ٹیم کا حصہ تھے۔
کیرن پولارڈ نے 2021 کے ایڈیشن میں بھی ویسٹ انڈیز کی کپتانی کی تھی۔ انہوں نے 2022 میں بین الاقوامی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لے لی تھی لیکن اب بھی فرنچائز لیگ سرکٹ میں سرگرم ہیں۔
کیرن پولارڈ نے حال ہی میں ابوظہبی ٹی 10 لیگ میں نیو یارک اسٹرائیکرز اور سی پی ایل 2023 کے فائنل میں ٹرینباگو نائٹ رائیڈرز کی قیادت کی تھی۔
کیرن پولارڈ آئی ایل ٹی 20 میں ایم آئی ایمریٹس کی قیادت کرتے ہیں اور آئی پی ایل میں ممبئی انڈینز کے بیٹنگ کوچ ہیں۔
انگلینڈ اس ٹورنامنٹ میں دفاعی چیمپیئن کی حیثیت سے حصہ لے رہا ہے لیکن بھارت میں ون ڈے ورلڈ کپ کے دفاع میں تباہ کن شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا، جہاں وہ اپنے نو میں سے چھ میچ ہار گیا تھا.
ون ڈے ورلڈ کپ میں ناقص کارکردگی کے باوجود انگلینڈ کی ٹیم 2025 میں چیمپیئنز ٹرافی کے لیے کوالیفائی کرنے میں کامیاب رہی ہے۔
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا آئندہ ایڈیشن اگلے سال 4 سے 30 جون تک سات کیریبین اور تین امریکی مقامات پر کھیلا جائے گا۔
