Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

کوئٹہ؛ سیٹلائٹ ٹاؤن میں فائرنگ، 2 افراد جاں بحق

کوئٹہ کے علاقے سیٹلائٹ ٹاون میں فائرنگ سے خاتون سمیت 2 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق کوئٹہ کے علاقے سیٹلائٹ ٹاؤن میں نامعلوم مسلح ملزمان نے ان پر اندھا دھند فائرنگ کی جس کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ فائرنگ کی زد میں آکر ایک بچہ بھی زخمی ہوا ہے۔

پولیس ذرائع کے مطابق سیٹلائٹ ٹاؤن بلاک 2 میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کی جس کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق  ہوگئے، جاں بحق افراد میں ایک مرد اور ایک خاتون شامل ہے، لاشوں کو اسپتال منتقل کرکے تفتیش کا آغاز کردیا گیا ہے۔

پولیس ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ فائرنگ بلاک 2 کی ایک گلی میں ایک گھر کے پاس ہوئی، ملزمان فائرنگ کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے واقعہ کی اطلاع ملنے پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاشیں قانونی کارروائی کے لئے اسپتال منتقل کر دیں جبکہ اہل علاقہ کے مطابق ایک بچہ بھی زخمی ہوا۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version