پنجاب کےتھانوں میں ملزم بچوں کیلئےآبزوریزشن روم نہ بنانے کا اقدام لاہورہائیکورٹ میں چیلنج کردیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق وسیم اکرم نامی شہری نے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی، جس میں مؤقف اختیارکیا گیا کہ کم سن بچوں کو جوئینائل ایکٹ کے تحت تھانے میں نہین رکھا جا سکتا۔
درخواست میں مؤقف اپنایا گیا کہ کم سن بچوں کو آبزوریزشن روم میں رکھا جانا چاہئے، کم سن بچوں کو عدالت میں پیش کرتے وقت ہتھکڑی نہیں لگائی جا سکتی۔ عدالت تھانوں میں آبزوریزشن روم بنانے کا حکم دے۔
شہری کی جانب سے درکواست میں عدالت سے استدعا کی گئی کہ کم سن بچوں کو عدالت میں پیش کرتے وقت ہتھکڑی لگانے سے روکا جائے۔
