Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

ناریل کا ’حلوہ‘ بنائیں اور اس موسم کا لطف اٹھائیں

ناریل کا حلوہ

اجزاء

خشک ناریل 250 گرام

چینی آدھا کپ

ملک پاؤدڑ 1 پیالی

گھی 3 سے 4 کھانے کے چمچ

دودھ آدھا کپ

پیلا رنگ چٹکی بھر

ترکیب:

ناریل کو کدو کش کر لیں بالکل باریک برادہ سا بن جائے تو ایک پین میں گھی ڈال کر اس میں یہ ناریل ڈال دیں ۔

جب ہلکا سا سنہری رنگ آجائے تو اس میں ملک پاؤڈر ڈال دیں۔ اس کو ہلکا سا بھون لیں اب اس میں چینی ڈال دیں۔

جب چینی گھل مل جائے تو آدھا پیالی دودھ میں چٹکی بھر پیلا رنگ ڈال کر اس آمیزے میں ڈال دیں اور اچھی طرح بھون لیں ۔

خشک ہونے لگے تو اس کو چولہے سے اتار لیں، چاندی کے ورق اور میووں سے گارنش کریں۔

لذیذ ناریل کی مٹھائی یا حلوہ تیار ہے۔

 

متعلقہ خبریں

Exit mobile version